ارنا نے الجزیزہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دو فوجی جنوبی غزہ میں استقامتی محاذ کے جوانوں کے حملے میں ہلاک ہو ئے ہیں ۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ استقامتی فلسطینی محاذ کے جوانوں کے تازہ حملے میں ایک افسر سمیت چار اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
صیہونی میڈیا ذرائع نے سنیچر کی رات بھی غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔ یہ فوجی ایک سرنگ میں بم کے دھماکے میں ہلاک ہوا ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ القسام بریگیڈ نے سنیچر کو اعلان کیا تھا کہ رفح میں اس کے حملے میں متعدد صیہونی ہلاک ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے سات ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہیں ۔ اس دوران اگرچہ صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں پینتس ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید اور اسّی ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے، لیکن غاصب صیہونی فوج فلسطینی عوام کی استقامت کو کمزور نہ کرسکی اور اس کا کوئی بھی مقصد پورا نہ ہوسکا ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ خود صیہونی حکومت کے اعتراف کے مطابق اس کے 600 سے زائد فوجی ہلاک ہوچکے ہیں حالانکہ صیہونی میڈیا بھی جنگ غزہ کے حوالے سے صیہونی حکومت کے اعلان کردہ اعداد وشمار پر اعتبار نہیں کرتا اور اس کا کہنا ہے کہ اسرائيلی حکومت ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی جو تعداد بتاتی ہے حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
آپ کا تبصرہ